Saturday 10 August 2013

کثرت سےتوبہ واستغفار کرو


تین آدمی حضرت حسین رضی اﷲ عنہ کے پاس آئے۔ایک نے بارش کی قلت کی شکایت کی کافی عرصہ سے بارش نہیں ہوئی۔
آپ نے فرمایا؛
"کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"
دوسرے نے کہا؛میرے ہاں اولاد نہیں ہو تی،میں اولاد کا خواہشمند ہوں۔
فرمایا؛"کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"
تیسرے شخص نے شکوہ کیا؛زمین میں قعط پڑگیا،غلہ پیدا نہیں ہوتا،یابہت کم ہوتا ہے۔اس سے بھی فرمایا؛"کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"
آپ کے پاس جو لوگ بیٹھےتھے،عرض گزار ہوئے؛نواسہ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم تینوں افراد مختلف شکایات لے کے آئے،مگر آپ نے ایک ہی جواب دیا؟
فرمایا؛تم نے اﷲتعالی کا فرمان نہیں پڑھاہے؟
"اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ﴿اور معافی مانگو﴾وہ یقیناۛبڑا بخشنے والا ہے۔وہ تم پر آسمان کو خواب برساتا ہوا چھوڑ دےگا اور تمہیں خوب مال واولاد میں ترقی دے گااور تمہیں باغات دےگا اور تمہارے لئے نہریں نکالےگا(نوح؛12.10



3 comments: